ملتان (سماجی رپورٹر) ایوان تجارن و صنعت کے صدر محمد سرفراز نے کہا ہے کہ دستکاروں کی سپورٹ جاری رکھیں گے ختم ہوتی کرافٹس کو بچائیں گے اور دستکاروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں ہرممکن مدد دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دستکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں اجمل چشتی‘ حق نواز‘ ذیشان شامل تھے ممبر مجلس عاملہ ایوان طارق خان‘ خرم جاوید بھی موجود تھے دستکاروں نے الیکشن میں کامیابی پر نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی اور ایوان کی جانب سے ماضی میں دستکاروں کی سپورٹ بہتری کے لئے عملی اقدامات کو سراہا اور آئندہ بھی بہتری کی توقع کی محمد سرفراز نے کہا کہ ختم ہوتی کرافٹس کو بچانے کے لئے ورکشاپس ‘سیمینارز کا انعقاد اور دستکاروں کو معاشی استحکام دینا ہو گا۔