فیصل رضاعابدی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ، عبوری ضمانت بھی خارج

Oct 12, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار+ایجنسیاں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے معاملے پر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج کردی،جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں ان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پولیس نے موقف اپنایا فیصل رضا عابدی ایک اور مقدمہ میں تھانہ سیکریٹریٹ کی حراست میں ہیں، جس کے بعد عدالت نے پولیس رپورٹ کی بنیاد پر ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ دہشت گردی کے مقدمے میں فیصل رضا عابدی کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا، جہاں جج کوثر عباس زیدی نے ان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
فیصل عابدی

مزیدخبریں