قومی ٹیم کا موجودہ بائولنگ کمبینیشن سب سے اچھا ہے،سعید اجمل

Oct 12, 2018

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں تیز بیٹنگ کرتا تو ہاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیت سکتا تھا، اس وقت قومی ٹیم کا بولنگ کمبینیشن سب سے اچھا ہے، دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے اچھی بولنگ کی تاہم بیٹنگ سست کی، انہیں تیز کھیلنا چاہئے تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ اچھا بولر ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں اچھی بولنگ نہیں کرسکا، محمد عباس کو صرف ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنا زیادہ بہتر ہوگا، عباس ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دکھا رہا ہے اور وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ عباس کی جگہ اگر رومان رئیس فٹ ہوتا ہے تو انہیں ون ڈے میچز میں کھلانا بہتر رہے گا، انہوں نے کہاکہ عباس اگر ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دکھا رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے دوسرے فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی شامل کیا جائے،انکا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کے حق میں ضرور ہوں کہ محمد عباس کو انگلش کنڈیشنز میں اگر ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے تو وہ مفید ثابت ہوسکتا ہے، ابھی اسے ان کنڈیشنز میں صرف ٹیسٹ ہی کھلائیں، ون ڈے میں شامل کرنا سود مند نہیں ہوگا، سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کو اچھے سپنر کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں