العزیزیہ ریفرنس : واجد ضیاءآج طلب‘ نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا مسترد

Oct 12, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں شواہد مکمل کرنے کےلئے نیب کوآج (جمعہ) تک کا وقت دے دیا، عدالت نے ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ واجد ضیاءکو بھی (آ ج) طلب کر لیا گیاہے، خواجہ حارث اورنیب پراسیکیوٹرمیں گرما گرمی ہوتی رہی، خواجہ حارث نے کہا ملزم کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل نہ کھیلا جائے۔ وکیل صفائی خواجہ حارث نے نواز شریف کی جمعرات کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ نیب پراسیکیوٹرنے کہا پہلے ملزم کا342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے، خواجہ حارث نے کہا پہلے دن سے کہہ رہے ہیں دونوں ریفرنسز کا ایک ساتھ فیصلہ چاہتے ہیں، پہلے طے ہوا تھا واجد ضیاءکا بیان دوسرے ریفرنس میں بھی پہلے مکمل کیا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹرنے کہا عدالت چاہے تو دونوں ریفرنس میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی تاریخ مقررکردے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں مشترکہ شواہد ہیں، العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کا فیصلہ الگ کرنا ہے تو پھر الگ بات ہے،دونوں ریفرنسز میں فیصلہ اکٹھا آنا ہے تو پھر واجد ضیاءکا بیان ریکارڈ کرنے میں کیا حرج ہے۔
العزیزیہ ریفرنس

مزیدخبریں