لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کیخلاف مشتاق نعیمی نے ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواستگزار نے وفاقی حکومت چیئرمین نیب کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کو استثنیٰ حاصل ہے۔پبلک آفس ہولڈر کے ایکٹ کوچیلنج کیا جاسکتا ہے لیکن آئین کے تحت پبلک آفس ہولڈر کوگرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت شہباز شریف کی گرفتاری، ریمانڈ اور نیب آرڈیننس سیشن 5 ایم سیکشن 15 کو کالعدم قرار دے۔
گرفتاری چیلنج
سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گرفتاری ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Oct 12, 2018