وزیراعظم کو خودکشی سے بچانے کیلئے فورس قائم کی جائے،فضل الرحمن کی تجویز

بنوں (نامہ نگار )جمعیت علمائے اسلام (ف) اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خا ن کے حوالے سے ایک انوکھی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لوں گا، قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا ۔ میر ی تجویز ہے کہ ایک فورس تشکیل دی جائے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلےں انہیں بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔صوبے کے عوام ضمنی انتخابات میں پچیس جولائی کا بدلہ لیں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو شکست سے دو چار کریں گے، حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے لوگوں کی امیدیں خاک میں ملا دی ہیں، مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے، معاشی مستقبل داﺅ پر لگادیا ہے۔ وہ جمعرات کے روز بنوں کے حلقہ این اے 35میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ انہوں نے 15 سال پہلے پیشنگوئی کر دی تھی کہ تحریک انصاف حکومت چلانے والی جماعت نہیں اور یہ بھی کہتا ہوں کہ پاکستان پر برا وقت آنے پر فوج کیساتھ جمعیت کے کارکن کھڑے ہوں گے جبکہ جن لوگوں کو حکمران بنایا گیا ہے وہ پاکستان کا سر جھکانے کا باعث بنیں گے۔
فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...