لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم بہت اچھا کھیلی ، میچ ڈرا ہونے پر دکھ ہوا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی جبکہ محمد حفیظ اور امام الحق بھی بہت اچھا کھیلے۔ میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط تھی تاہم آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کی جس کے باعث میچ ڈرا ہو گیا اور اس بر بہت دکھ ہوا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز اپنے نام کرسکیں ۔
آسٹریلوی ٹیم بہت اچھا کھیلی ، میچ ڈرا ہونے پر دکھ ہوا: سرفراز احمد
Oct 12, 2018