لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ، پہلے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق کے دائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہ بن سکیں گے ، پی سی بی نے باقاعدہ امام الحق کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عدم شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔