لاہور( اپنے نامہ نگار سے) غیر ملکی ملزمہ ٹریسا کا کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ عدالت نے گذشتہ روز مقدمے کے آخری گواہ کو طلب کرتے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ چیکو سلواکیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل پر منشیات سمگلنگ کا الزام ہے۔ وہ گذشتہ روز مشرقی انداز میں سیشن کورٹ میں عدالت کے روبرو پیش ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی رضا نے منشیات کیس کی سماعت کی۔