ڈسٹرکٹ‘ ایڈیشنل ‘سول ججز لودھراں کے اعزاز میں کہروڑ پکا بارمیں تقریب

کہروڑپکا (خبر نگار) کہروڑپکا بار میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراںنصرعلی نسیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری بشیر احمد ،سول جج مہوش محمود کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے صدر بار مشیر عباس جوئیہ رانا اورنگزیب سیکرٹری جنرل اور سینئر وکیل شیخ صابر نے کہا کہ انٹیرم میں ریلیف دیا جائے ججز کو احترام اور تعاون دیتے ہیں اور ان سے بھی عزت و احترام کی امید رکھتے ہیں بار روم کی توسیع فرنیچر لائبریری کا کام مکمل کیا جائے وکلاء کے لئے کینٹین کا نہ ہونا ایک اہم ایشوہے جبکہ وکلاء اورججز کی رہائش گاہوں میں پینے کا صاف پانی نہیں ملتا ہے اس کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر علی نسیم نے کہا کہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کہروڑپکا بار کے وکلاء کے لئے جو کچھ ہو سکا ترجیحاً کروں گا ۔

ای پیپر دی نیشن