این ایچ اے میںکل509 ،افسران کام کر رہے ہیں،سینٹ قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ریلیز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میںاراکین کو این ایچ اے میں کام کرنے والے گریڈ17 سے 22تک کے افسران کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ کل509 ،افسران این ایچ اے میں کام کر رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو این ایچ اے میں زیر استعمال گاڑیوں کے گزشتہ 2 سالوں کے دوران ہونے والے اخراجات اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ٹول پلازوں اور وزن کرنے والے کانٹوں کے قیام، آپریشن اور ان کے انتظامی امور سے متعلق بھی تفصیلات بتائی گئیں۔اجلاس میں بجٹ 2018-19 کیلئے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ سے 22 ،ارب روپے کے فنڈ ز کے اجراء کے امور پرغور وخوض کیا گیا۔وزارت خزانہ نے فی الفور 12،ارب روپے ریلیز کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک نے کہاکہ این ایچ اے دستیاب وسائل کے ساتھ شاہراتی نیٹ ورک کی تکمیل میں کوشاں ہے اور سڑکوں کی بروقت اور کوالٹی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن