پاکستان سویڈن کیساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراطلاعات

Oct 12, 2018 | 09:26

ویب ڈیسک

وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ حکومت اظہاررائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور آئین میں دیئے گئے انسانی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بات انسانی حقوق ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے بارے میں سویڈن کی سفیر Annika Ben David کے ساتھ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان سویڈن کے ساتھ یکساں موقف اورجمہوریت کے فروغ کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک جدید جمہوری ملک ہے جہاں عدلیہ آزاد ہے اور ذرائع ابلاغ اپنا نگرانی کا اہم کردار موثر انداز میں دے رہے ہیں۔

فوادچودھری نے کہاکہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے کاروبار ی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

Annika Ben David نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے اور دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری روابط کوفروغ دینے کی خواہش کااظہارکیا۔

مزیدخبریں