اسلام آباد ہائیکورٹ: اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کی نمائش رکوانے کی درخواست خارج

Oct 12, 2018 | 13:52

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کی نمائش رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کی نمائش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلم میں راجا برادری کے نام کو خراب کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب قوموں کو آئینی تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے دی ڈونکی کنگ کی نمائش رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد ازاں سناتے ہوئے اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کی نمائش رکوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔

مزیدخبریں