چین نے کشمیر کو متنازعہ مقدمہ قرار دیکر بھارتی موقف مسترد کر دیا: فردوس عاشق

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا۔ وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق نے کہا بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے۔ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دیکر بھارتی مؤقف مسترد کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا یہ اصولی مؤقف مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کیلئے مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔ یہ آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ہم چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...