برطانیہ: ماحولیاتی آلودگی کیخلاف مظاہرین پر کریک ڈائون، 800 سے زائد گرفتار

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 800 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی نئی لہر شروع ہوئی، مظاہرین نے وسطی لندن کی سڑکیں بلاک کیں جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اقدامات نہ کرنے پر حکام سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ مشرقی لندن میں ایئرپورٹ کے باہر مظاہرے میں سیکڑوں افرد نے شرکت کی اور ایئرپورٹ کے داخلے راستے پردھرنا دیا، مظاہریمیں شامل ایک نابینا شخص باقاعدہ ٹکٹ لے کرایئرپورٹ میں داخل ہوا اور احتجاج کے طور پرجہاز کیاوپرچڑھ گیا۔پولیس کی جانب سے ہونے والی گرفتاریوں کے بعد ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...