عالمی برادری طویل تنازعات، غیر ملکی قبضہ جیسے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے دہشت گردی کے بنیادی اسباب حل کرنے اور بعض مذاہب اورکمیونیٹیزکے بارے میں غلط تاثر دینے کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ نفرت انگیز تقاریر سے رویوں میں تلخی‘ مسلمانوں اور مغرب میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دہشت گردی کے مسئلہ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری طویل تصفیہ طلب تنازعات ،طاقت کے غیر قانونی استعمال ، جارحیت ، غیر ملکی قبضہ جیسے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرے۔

ای پیپر دی نیشن