افغانستان:اشرف غنی کودو تہائی ووٹ دھاندلی سے پڑے:حکمت یار کاالزام

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان کے سابق جنگجو سردار ،صدارتی امیدوار گلبدین حکمت یار نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں افغان صدر اشرف غنی نے دھاندلی کے حربوں کاکھل کر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو پڑنے والے ووٹوں کی دو تہائی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر اور دھوکہ دہی کی بنیاد پرڈالے گئے۔ صدارتی انتخابات میں حکمت یار ایک سرکردہ امیدوار تھے اور ان کے سات امیدواروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے انتخابی عمل پر اسی قسم کے الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابات کے پہلے دور میں کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...