لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان مسائل اور بے روزگاری کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے ۔کامیابی ترقی اور خوشحالی کا راستہ دینی وعصری تعلیم کا حصول ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کا سی لاہور کا پروگرام نوجوان طلبہ کیلئے فکری و نظریاتی تربیت کا حامل ثابت ہو گا۔ انسان کی سب سے بہتر تربیت اس کی جوانی میں ہی ہوتی ہے۔کیونکہ جوانی میں ہی اچھائی اور برائی کی جنگ اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اسلامی جمعیت طلبہ کی بہت سی خدمات ہیں۔نیک اور باکردار نوجوان ہی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
کامیابی ترقی اور خوشحالی کا راستہ دینی وعصری تعلیم کا حصول ہے:ذکراللہ مجاہد
Oct 12, 2019