کرغزستان کے سابق صدر الماسبک آتم بایوف کے خلاف کرپشن مقدمے کی سماعت شروع

بشکیک (اے پی پی) کرغزستان کے سابق صدر الماسبک آتم بایوف کے خلاف قائم مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی۔63 سالہ سابق کرغز صدر پر کرپشن اور قتل میں ملوث ہونے اور ملک میں بد امنی پھیلانے سمیت متعدد الزامات عائد کیئے گئے ہیں ۔جمعہ کو ان کے مقدمے کی سماعت کے پہلے روز بات چیت کرتے ہوئے ان کے وکیل سرگی سلساریوونے کہاکہ اگر سابق صدر پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کو 15سال تک جیل ہو سکتی ہے۔ الماسبک آتم بایوف پر 13 دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے،ان کو اگست میں گرفتار کیا گیا۔وہ کرغزستان کے پہلے منتخب صدر تھے جو 2017 میں اقتدار پر طویل عرصہ براجمان رہنے کے بعد سبکدوش ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن