تاجروں کے مطالبات تسلیم کرکے ان کی بے چینی دورکی جائے،حاجی پرویزخان

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ان پرلاٹھیاں برسارہی ہے انتہائی ظالمانہ طریقے سے واٹرکینن کااستعمال کر کے انہیں شدیدقسم کے تشددکانشانہ بنایاگیاہے ہم حکومت کے اس اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورحکومت سے ہمارامطالبہ ہے کہ ملک بھرکے تاجروں کے تمام مطالبات تسلیم کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے کیونکہ ملک پہلے ہی اقتصادی تباہی کے دہانے پرہے اگرتاجربرادری کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توتاجروں کے احتجاج اور ان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اورلاک ڈائون سے ملک کی اقتصادی حالت مزیددگرگوں ہوجائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے حکومت کی جانب سے تاجروں پرکئے جانیو الے تشددپراپنے ردعمل میں کیاہے حاجی پرویزنے کہاکہ میاں نوازشریف کو چوہدری شوگرملزکے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈلینامیاںنواز شریف کی جانب سے مولانافضل الرحمن کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی شرکت کرنے کے متوقع اعلان پرحکومت کی ایماء پر نیب کی انتقامی کاروائی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن