لاہور(سپورٹس رپور+نمائندہ سپورٹس) چوتھے آفتاب قرشی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آفتاب قرشی سندل ٹیم نے فائیوسٹار پولیمر ٹیم کے خلاف 39 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ ماڈل ٹاون سٹیگ کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آفتاب قرشی سندل ٹیم 19.2 اوورز میں145 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ افضال طاری نے 27، اسفند مہران نے 23 اور سمیر عباس نے 20 نز بنائے۔ راجہ فرزان نے تین جبکہ ایم فیصل اور علی مصطفٰی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں فائیو سٹار پولیمر ٹیم 106 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ایم فیصل 45، زین الحسن 20 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ اسفند مہران نے چار، عادل نیاز اور مسعود مینگل نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسفند مہران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔