گوجرانوالہ، لیگیوں کو ورکرز کنونشن کیلئے تھانیدار سے اجازت لینے کے نوٹس، کارکنوں کی شدید مذمت

Oct 12, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اکتوبر کے جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگی کارکنان کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے پولیس نے لیگی کارکنوں سے اجازت کے لیے نوٹسز بھیجنا شروع کر دیے ہیں جس میں متعلقہ ایس ایچ او سے اجازت کے بعد کنونشن کرنے کا کہا گیا ہے جس پر لیگی کارکنان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ہر ممکنہ کوشش کر کے جلسہ کو ناکام بنانے کا سوچ رہی ہے۔ لیگی کارکنان کو حراساں کرنا اور اجازت کے لیے نوٹسز ارسال کرنا قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں