بہاولپور (نامہ نگار) کار درخت سے ٹکرانے پرکمسن بچی اور 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کار میں سوار 3 خواتین‘ ایک کمسن بچی اور ایک مرد اڈا کوڈ والا سے یزمان جا رہے تھے کہ اچانک کار کا ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور3 خواتین جن میں مقصوداں بی بی ‘ عالیہ بی بی‘ آمنہ رمان اور کمسن بچی نورین موقع پر دم توڑ گئیں‘ جبکہ ڈرائیور اصغر علی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال یزمان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث نزدیک پیش آیا۔