… (حضرت) طالوت مومنین سمیت جب نہر سے گزر گئے تو وہ لوگ کہنے لگے آج تو ہم میں طاقت نہیں کہ جالوت اور اس کے لشکروں سے لڑیں۔ لیکن اﷲ تعالیٰ کی ملاقات پر یقین رکھنے والوں نے کہا‘ بسا اوقات چھوٹی اور تھوڑی سی جماعتیں بڑی اور بہت سی جماعتوں پر اﷲ کے حکم سے غلبہ پا لیتی ہیں‘ اﷲ تعالیٰ صبر والوں کیساتھ ہے o