شہرکے داخلی ‘خارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی 

لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔پولیس افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کادورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات تھے۔پولیس کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں میں سماجی فاصلے سمیت حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمدکرایا گیا۔ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں گرجا گھروں کے اطراف پٹرولنگ کرتی رہیں ۔

ای پیپر دی نیشن