پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس کیلئے علیحدہ زون بنا نے کا مطالبہ

Oct 12, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس کو علیحدہ زون بنا نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ایک ہزار گنا تک زیادہ ٹیکس وصول کیا جاسکتاہے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب ناگرہ،سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری، ارشد نواز مان،سید تنصیربخاری،سہیل اختر،شہبازصدیق ،شہبازقادر،غلام محمودانصاری سمیت دیگر نے وزیراعظم عمران خا ن اورچیئرمین ایف بی آر کو خط کے ذریعے اصلاحات کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بیشک ٹیکس اہداف بڑھادے لیکن اس کی مناسبت سے اقدامات بھی اٹھائے۔ جس کیلئے ممبر سیلزٹیکس کی نگرانی میں پورے پاکستان کے آر ٹی اوز، سی ٹی او ز اورایل ٹی یوزمیں خودمختارزونزبناکرتربیت یافتہ اورپروفیشنل سیلز ٹیکس افسران تعینات کئے جائیں۔ 74سالوں میں ساری ٹیکس مشینری مل کربھی 2لاکھ لوگوںکوسیلز ٹیکس میں رجسٹرڈنہیں کر ا سکی جو حکومت اورایف بی آرکیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔  انکم ٹیکس ،سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی فطرت علیحدہ ہے ،انکم ٹیکس براہ راست جبکہ سیلز ٹیکس بالواسطہ ہے ، جب ان کی فطرت علیحدہ ہے تو ان کو ڈیپارٹمنٹ میںبھی علیحدہ ہونا چاہیے ،الگ زون بنا کر ممبرسیلز ٹیکس کی زیر نگرانی نظام قائم کیا جائے تو ایک ہزارگناسیلز ٹیکس زیادہ وصول ہوسکتاہے۔

مزیدخبریں