لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام (س) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و لاہور کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین ،قاری علیم الدین شاکر سمیت دیگر نے ملک عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عادل خان رحمہ اللہ کی شہادت عظیم سانحہ ہے۔ کسی ایک مجرم کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیتے تو آج امن و امان کی صورتحال اس نہج پر نہ پہنچتی۔