کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو غیراخلاقی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے:ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو غیراخلاقی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرکے نہ صرف انہیں غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے بلکہ ان میں سپورٹ مین سپرٹ اورصبر برداشت کا جذبہ پیدا کرکے ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ جن شہروں میں  کھیلوں کے میدان آباد ہونگے ۔وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن