شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ میاں جلیل احمد شرقپوری کو عوام نے نواز لیگ کے ٹکٹ پر ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے اگر ان کو حکومت کیساتھ اتنی ہمدردی ہے تو وہ استعفیٰ دیکر دوبارہ عوام کے پاس جائیں تو اس پرہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا نوا ز لیگ کو غداروں ،لوٹوں کی کوئی ضرورت نہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ کے ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول ،میاں عبدالرئوف ، چودھری سجاد حیدر گجر، چودھری محمود الحق شاہین نے کہاکہ پارٹی قیادت نے ان کو جماعت سے نکال دیا ہے میاں جلیل احمد شرقپوری نے اس سے قبل بھی نواز لیگ کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے،پھر (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرکے ضلع نظامت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے پیپلزپارٹی اور آل مسلم لیگ کے بعد دوبارہ ن لیگ کو جوائن کرلیا اور پھر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر دوبارہ نواز لیگ میں شمولیت اختیار کرکے 2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے۔