مرکزی میلاد کمیٹی اور انجمن غلامان مصطفی ؐہائوسنگ کالونی کا مشترکہ اجلاس،ملک اکرام دمن سرپرست اعلیٰ منتخب 

Oct 12, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی میلاد کمیٹی اور انجمن غلامان مصطفی ؐہائوسنگ کالونی شیخوپورہ کا مشترکہ اجلاس سابق ناظم الحاج ملک محمدبوٹا ڈوگر مرحوم کی اقامت گاہ پر ہوا جس میں متفقہ طور پر ملک اکرام حسین دمن ڈوگر کو انجمن غلامان مصطفی ہائوسنگ کالونی کا سرپرست اعلیٰ اور مرکزی میلاد کمیٹی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول سے لیکر 12ربیع الاول تک شہر کی بڑی مساجد اور میلاد کمیٹی کے عہدیداروں کی رہائشگاہوں پر محافل میلاد مصطفی ؐمنعقد ہونگی اجلاس میں ملک وسیم رضا ڈوگر،سردار عبدالقیوم ڈوگر ایڈووکیٹ،لالہ افتخار ایڈووکیٹ,حافظ علی رضوان چوراہی،چوہدری امین کمبوہ، رانا محمد علی سبزواری، شبیر کمبوہ،افتخار کھارا ڈوگر،سیٹھ ظفر اقبال، چوہدری انور کمبوہ،غلام مصطفی مینیجر،حاجی ریاض احمد، رانا الیاس،رانا وزیر علی،حاجی طاہر جاوید نقشبندی،محمود احمد انجم،حاجی علی احمد صابر،شیخ سرفراز،خورشید عالم،قاری مدثر رضا ،ابر گجر ایڈووکیٹ، خالد ورک، واحد علی، عثمان پاشا، حاجی اشرف ڈوگرمسجد اسلم ڈوگر،لیاقت ڈوگر، ماسٹر رفیع دیگر نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں