شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہاہے کہ بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا و طالبات آنے والے وقت میں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،نوجوان غیر ممالک سے اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنالوجی حاصل کرکے پاکستان میں ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سبب بن سکتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چوک پیر بہار شاہ شیخوپورہ میں ایجوکیشنل کنسلٹنٹ آفس کے افتتاح کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ڈاکٹر چوہدری محمد عمران ،چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری الیاس گجر ،محمد ارشد شیخ ،ظہیر عباس وٹو ،سجاد اختر سندھو ،میاں ضیا ء ،عظیم نوشاہی ،رانا الیاس ،شکور وٹو اور دیگر موجود تھے ۔میاں خالد محمود نے کہا کہ ن لیگ سیاست میں تشدد کے رحجان کو اجاگر کر رہی ہے قوم جانتی ہے کہ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگانے والے اب اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے اکٹھے ہو گئے ہیں ۔
نوجوان غیر ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کو ترقی دلا سکتے ہیں : میاں خالد
Oct 12, 2020