اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) یو این ایچ سی آر کے یوتھ سفیر زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ورلڈ فوڈ پروگرام کو نوبیل انعام برائے امن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کو نوبیل امن انعام جنگ زدہ علاقوں میں بھوک مٹانے میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوبل پیئر پرائز جیتنے کے لئے یہ واقعی ان سب کی انتھک کوششوں کی تعریف ہے پوری دنیا میں بھوک کے خاتمے کے لئے بنایا گیا ہے۔ ایسی تمام تنظیموں کو زیادہ سے زیادہ طاقتور بنانے کی ضرورت ہیجو انسانیت کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔
جاوید آفریدی کی ورلڈ فوڈ پروگرام کو نوبیل انعام برائے امن جیتنے پر مبارکباد
Oct 12, 2020