راولپنڈی(جنرل رپورٹر)،نجی تعلیمی ادارے کورونا ڈینگی ایس او پیزپر حکومتی ہدایات کے مطابق من وعن عمل پیرا ہیں، پرائیویٹ تعلیمی ادارے ڈینگی کے خاتمے اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئیے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، پرائیویٹ سکولوں کے رجسٹریشن کے امور کو جلد نمٹانے کے لیے انسپکشن کمیٹیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، نئے سکولوں کو شروع کرنے کے لئیے کیسز ڈائری کرانے کی اجازت دے دی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایلیمنڑی ایجوکیشن راولپنڈی ڈویژن،فوکل پرسن پرائیویٹ سکولز مشتاق احمد سیال نے ڈینگی کورونا ایس او پیزکو چیک کرنے کے سلسلے میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران کہی، ممبر ڈی آر اے عرفان مظفر کیانی ان کے ہمراہ تھے، مشتاق احمد سیال نے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو ڈینگی کورونا کے حوالے سے شاندار انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا، اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اسی جوش جذبے اور لگن سے راولپنڈی سے ڈینگی اور کورونا کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر، ممبر ڈی آر اے عرفان مظفر کیانی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، کیپٹن(ر) انوار الحق چیف ایگزیکٹیو آفیسر افتخار حسن بٹ، فوکل پرائیویٹ سکولز پرسن مشتاق احمد سیال کا شکریہ ادا کیا ۔
کہ انہوں نے سینکڑوں زیر التواء کیسز فوری نمٹانے اور نئے رجسٹریشن کیسز ڈائری کرانے کی اجازت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا مزکورہ سکولز کے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری ہونے سے ان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گیاور قانونی پیچیدگیاں ختم ہوں گی۔
نجی تعلیمی ادارے کورونا ڈینگی ایس او پیزپر من وعن عمل پیرا ہیں، مشتاق احمد سیال
Oct 12, 2020