راولپنڈی(جنرل رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنابین الاقوامی سازش کاحصہ ہے،ملک کوکسی صورت عراق اورشام نہیں بننے دیں گے، پی ڈی ایم مفادپرستوں کا ٹولہ ہے، ملکی دولت لوٹنے والے اور ملک دشمنوں کی زبان بولنے والے قوم کو مزیددھوکہ نہیں دے سکتے،پاک فوج اور ملکی نظریات کے خلاف بننے والے کسی بھی اتحادکو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،آرمی چیف کا بیان بلاشبہ پاکستان کا بیانیہ ہے، ہم آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں۔،ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹائون میں مفتی لیاقت علی رضویؒ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکاکہناتھا کہ مفتی لیاقت علی رضوی ؒنے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کیلئے وقف کررکھی تھی ،مقام مصطفی ؐکے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے مفتی لیاقت علی رضویؒ کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ملک سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان سنی تحریک نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے ،قائدوبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری ؒکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلسنّت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرکے دم لیں گے، اس موقع پرصوبائی صدرسنی تحریک پنجاب ڈاکٹرشاہدحسین، سجادہ نشین نیریاں شریف پیرسلطان العارفین صدیقی، سجادہ نشین چورہ شریف پیرسیدمقدس بادشاہ، مفتی ثمرعباس رضوی، رہنماتحریک صراط مستقیم علامہ اشفاق صابری،چیئرمین جامعہ غوثیہ اکبریہ راجہ سفیراکبر، رہنماتحریک لبیک یارسول اللہ مفتی وقاراحمدمدنی،ڈویژنل صدرسنی تحریک علامہ طاہراقبال چشتی، ضلع اسلام آبادکے صدرعلامہ وسیم عباسی، ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ عمران نظامی، علامہ شوکت حسین نقشبندی،علامہ ریاض الرحمن صدیقی،علامہ ارشدالقادری ،علامہ قاسم محمودموہڑوی سمیت دیگرعلماء ومشائخ اور مذہبی وسماجی رہنمابھی موجود تھے،دیگرمقررّین کاکہناتھاکہ حکومت توہین صحابہ کرام ؓ کے مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لائے
پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنابین الاقوامی سازش کاحصہ ہے
Oct 12, 2020