حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) شرجیل میمن کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ پی ڈی ایم کے 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگا وہ گھبرائے ہوئے ہیں۔ وہ سلیکٹڈ ہیں۔ جو رٹی ہوئی تقاریر کنٹینرز پر کرتے تھے وہی اب کر
رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے 26 نکات پورے ہونے تک یہ قافلہ چلے گا۔ مولانا بخش چانڈیو نے کہا یہ حکومت بدنصیب اور نااہل ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو ساتھ چلنے کی آفر کی تھی۔ آج اپوزیشن سڑکوں پر ہے نااہل حکومت کی وجہ سے ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عادل کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت سانحہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر اعلیٰ سطح کی انکوائری ہو رہی ہے۔ جزائر کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد لائیں گے۔ شرجیل میمن نے بھی خطاب کیا۔
عمران کی تقریر سے لگا وہ گھبراتے ہوئے، حکومت بدنصیب نااہل ہے: پیپلزپارٹی
Oct 12, 2020