بینکاک(شِنہوا)وسطی تھائی لینڈ میں 17 افراد اس وقت ہلاک اور تقریبا 30 دیگر زخمی ہوگئے جب ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق ایک سیاحتی بس جس میں یہ لوگ سفر کررہے تھے اتوار کی صبح ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔چیف ضلعی آفیسر پراتوانگ یوکاسم کے مطابق چاچوانگسا صوبہ کے ضلعی دارالحکومت کے علاقے بانگ توئی میں ایک ریلوے کراسنگ پر مال بردار ٹرین سیاحتی بس سے ٹکرا گئی جس میں 65 مسافر سوار تھے، موقع پر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔امدادی کارکنوں نے زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچایا دیا ۔یہ سیاحتی بس جو ساموت پراکان صوبہ سے آرہی تھی اور چاچوانگسا کے مضافاتی علاقے میں ایک مندر کی جانب سفر کررہی تھی ٹرین سے ٹکرانے کے بعد فوری طور پر الٹ گئی۔پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔