وارڈنز شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں‘ سی ٹی او محمد ظفر بزدار

ملتان (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا کام شہریوں کی مدد کرنا ہے، ٹریفک وارڈنز شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور سلام میں پہل کریں، سی ٹی او محمد ظفر بزدار نے ٹریفک افسران و ٹریفک وارڈنز کو شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا کام شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ ٹریفک سٹاف کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ملتان میں ٹریفک کی روانی کوبہتر بنانے کے لئے سب سے پہلی کوشش یہ ہوگی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سڑکوں کی حالت بہتر کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن