اے ایس پی سنگھار ملک کی شجاع آباد کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں 

 حاجی اختر بلو قریشی‘ خواجہ محمود الحق صدیقی 
شجاع آباد (نامہ نگار) تنظیم تاجران پاکستان کے وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کے صدر حاجی اختر بلو قریشی جنرل سیکرٹری خواجہ محمود الحق صدیقی سینئر نائب صدر احمد حسن قریشی نگران اعلی حافظ طیب بھٹی نائب صدر شیخ محمد یعقوب کی جانب سے اے ایس پی سرکل شجاع آباد سنگھار ملک کو ڈائریکٹر ادارہ آرٹ لینڈ پروفیسر ظفر اقبال ظفر ایڈووکیٹ کا بنایا ہوا پورٹریٹ پیش کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم تاجران پاکستان کے وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد کے صدر حاجی اختر بلو قریشی جنرل سیکرٹری خواجہ محمود الحق صدیقی نے کہا کہ اے ایس پی سنگھار ملک کی شجاع آباد کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن