بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوریا قبیلے سے تعلق رکھنے والی خواتین شادی کی رات دلہے کو 21 زہریلے سانپوں کا تحفہ دیتی ہیں، اسی سلسلے میں شادی کی یہ رسم بھی ادا کی گئی۔سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والدین رشتہ طے ہونے سے کئی سال قبل ہی سانپوں کی تلاش کا کام شروع کردیتے ہیں اور شادی کے روز انہیں خوبصورت صندوق میں بند کر کے اپنے داماد کو جہیز کے ساتھ تحفے میں دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سانپوں کا تحفہ قبیلے کے عمائدین کے سامنے فخریہ انداز سے پیش کیا جاتا ہے، اس موقع پر لڑکی کے گھر اور خاندان کے افراد بھی موجود ہوتے ہیں۔فرسودہ رسم کے دوران اگر کوئی صندوق سانپ میں مر جائے تو اْسے بری علامت سمجھا جاتا ہے۔قبیلے والوں کا مانناہے کہ اگر کسی شادی میں ایسا واقعہ ہو تو وہ جوڑا زیادہ عرصے تک ساتھ نہیں رہ سکتا اور اگر ایسا ہوجائے تو شادی کامیاب بنانے کیلیے لڑکی کو گنجا کیا جاتا ہے۔
شادی پر دلہا کو 21 زہریلے سانپوںکا تحفہ
Oct 12, 2020