میپکو ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں110بجلی چور پکڑ لئے 

Oct 12, 2020

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموںنے ایک روز میں ریجن بھر میں110بجلی چور پکڑ لئے ‘ایک لاکھ63ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21 لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد۔ ملتان میں21 گھریلوا ور کمرشل صارفین کو26166یونٹس چوری کرنے پر477407روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں31 گھریلو صارفین کو42815یونٹس چوری کرنے پر560215 روپے جرمانہ اور 9مقدمات درج، بہاولپور میں9 گھریلوصارفین کو14156یونٹس چوری کرنے پر241523 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج ، ساہیوال میں18 گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو48804یونٹس چوری کرنے پر 361657 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں13 گھریلوصارفین کو13960 یونٹس چوری کرنے پر239000روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں11 گھریلوصارفین کو10135 یونٹس چوری کرنے پر158546روپے جرمانہ ، بہاولنگر میں5 گھریلو صارفین کو3974یونٹس چوری کرنے پر65409 روپے جرمانہ اور خانیوال میں2 گھریلو صارفین کو3500 یونٹس چوری کرنے پر86600 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

مزیدخبریں