جامپور کو آفت زدہ قرار دیکر امدادی پیکج دیا جائے : سکندر خان 

راجن پور،محمدپور دیوان (نمائندہ نوائے وقت،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر راجن پور کمشنر ڈیرہ غازیخان ،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل تحصیل جام پور میں سفید مکھی کے حملے سے تباہ ہونیوالی کپاس کی نقد آور فصل کا موقع پروزٹ کریں اورتحصیل جامپور کو آفت زدہ قرار دیکر حکومت کسانوں کو گندم کی کاشت کیلئے امدادی پیکج بیج کھاد دینے کافوری اعلان کرے تاکہ کسان بروقت گندم کاشت کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار  کسان بورڈ کے رہنما سکندر خان کورائی ضلعی چئرمین کسان بورڈ اللہ یار خان کورائی نے محمد پوردیوان انڈس ہائی وے روڈ پر اپنے احتجاجی کیمپ میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن