پڈعیدن(نامہ نگار)15 اکتوبر سے پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے ملت ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کے اسٹاپ ممکنا طور پر ختم کیے جانے کے خلاف پڈعیدن کے سیاسی سماجی و شہری تنظیموں کے عہدیداروں درگاہ پیر جمن شاہ رحمت اللہ علیہ کے گدی نشین پیر رکن الدین ہاشمی قریشی، کونسلر سیٹھ باقر راجپوت، کونسلر سیٹھ محفوظ راجپوت، کونسلر طالب حسین لاشاری، کونسلر غلام مرتظی راجپر، کونسلر شہزاد اختر آرائیں، کونسلر محمد رفیق آرائیں، مفتی عبدالرزاق آرائیں، عبدالحکیم آرائیں، عابد حسین مغل، سیٹھ ڈپٹی مغل، سندھ جرنلسٹ کائونسل تعلقہ نوشہروفیروز صدر محمد منور شہزاد، سندھ صحافی اتحاد ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما محمد عمران تبسم، سنیئر صحافی آزاد ابراہیم راجپر، صدر پریس کلب پڈعیدن الطاف حسین قاسمی، سمیت دیگر نے بتایا کہ دس لاکھ روپے ماہانہ سے زائد آمدن دینے والی دونوں ٹرینوں کے اسٹاپ 15 اکتوبر سے ختم کیے جارہے ہیں جوکہ پڈعیدن اور گردونواح کی عوام کے ساتھ سرا سر نہ انصافی اور زیادتی ہے، شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد جی ایم ریلوے لاہور ڈی ایس ریلوے سکھر سمیٹ دیگر بالا احکام سے مطالبہ کیاہے کہ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر ملت ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کے اسٹاپ بحال رکھے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔