میرپور ماتھیلو ( نمائندہ نوائے وقت) ضلع گھوٹکی میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر کاشت کپاس کی فصل ناقص بیج اور غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال سے مکمل طور تباہ ہوگئی ہے اور فی ایکڑ پیداوار دو سے تین من رہ گئی ہے جس سے زمیندار و کاشتکار کروڑوں روپے کے مقروض ہوچکے ہیں اس سلسلے میں زمینداروں و کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی تھی اور زمینداروں و کاشتکاروں نے لاکھوں کے بیج خرید کر بوئی تھی لیکن محکمہ ایگریکلچر کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے بااثر بیوپاریوں نے ناقص بیج زیادہ قیمت اور اعلیٰ کوالٹی ظاہر کرکے فروخت کئے لیکن کپاس کی فصل صحیح نہیں ہوئی بعد زمینداروں و کاشتکاروں کو ناقص زرعی ادویات فروخت کی گئیں جس سے فصل کو سخت نقصان پہنچا اور سفید مکھی اور دیگر فصل دشمن کیڑوں کو رزعی ادویات ختم کرنے کی بجائے ان کی افزائش کا سبب بنیں جس سے فصل مکمل تباہ ہوگیا اور اس وقت صورتحال کے مطابق فی ایکڑ پیداوار میں بہت ہی کمی ہوگئی اور چالیس سے پنتالیس من کی بجائے دو سے تین من رہ گئی ہے جس سے زمیندار و کاشتکار ایک طرف کروڑوں روپے کے مقروض ہوگئے ہیں۔
گھوٹکی میں غیر معیاری بیج ،زرعی ادویات سے کپاس کی فصل تباہ
Oct 12, 2020