پاکستان اورنیب اکٹھے نہیں چل سکتے، نیب چلائیں یا پاکستان :شاہد خاقان عباسی

کراچی: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب یکطرفہ احتساب کررہاہے۔ پاکستان اورنیب اکٹھے نہیں چل سکتے۔ نیب چلائیں یا پاکستان چلائیں۔

غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ ہمارے کیسز میں کرپشن کا نہیں اختیارات کے ناجائزاستعمال کا ذکرہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا نیب سیاستدانوں کے دبانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ملک کے آدھے سیاستدانوں پرتوغداری کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پرمقدمات درج ہوسکتے ہیں توعمران خان کےخلاف بھی ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف میں بھی مقدمہ درج کرانا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پریشان ہو وہ کہتا ہے کہ فوج میرے ساتھ ہے۔ عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے کہ فوج ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے کیوں کہ وہ ایک آئینی ادارہ ہے۔ شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ کہنے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے کہ فوج میرے ساتھ ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا جو شخص جمہوری عمل سے نہیں آتا وہ ہمیشہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ جمہوری عمل سے آیا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...