لاہور(سپورٹس رپورٹر) سلیم ملک کیس کی سماعت کے لیے پی سی بی کی جانب سے مقرر آزاد ایڈجیوڈیکیٹر فضل میراں چوہاں نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سلیم ملک کیس کی سماعت پیر 12 اکتوبر کو ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوئی۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ سماعت کے بعد سلیم ملک اور ان کے وکیل سعود چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین نے دلائل دئیے ہیں جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ آئی سی سی کا ٹرانسکرپٹ کے حوالےسے لیٹر سامنے آیا ہے۔ آئی سی سی نے اپنے لیٹر میں بھی کہا ہے کہ وہ ٹیپ مصدقہ نہیں ہے۔ سعود چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع ہی سے موقف ہے کہ وہ ویڈیو مشکوک ہے۔ اس موقع پر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میں شروع ہی سے کہتا تھا کہ یہ ٹرانسکرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ آئی سی سی کا لیٹر سامنے آنے پر میرا موقف درست ثابت ہوگیا ہے۔ آئی سی سی لیٹر سامنے آنے پر مجھے امید ہے انصاف ملے گا۔
سلیم ملک کیس: آزاد ایڈجیوڈیکیٹر فضل میراں چوہاں نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
Oct 12, 2020 | 18:46