لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس کیپٹن (ر)صفدر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔رانا ثنااللہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ کیپٹن (ر)صفدر پشاور میں ہیں لہذا حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کیپٹن (ر)صفدر اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے کارکنوں کو حملے اور تشدد پر اکسایا۔رانا ثنااللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد اور ہنگامہ آرای اور تشدد کا الزام جھوٹ ہے، لہذا عدالت عبوری ضمانت منظورکرے ، جس پر عدالت نے لیگی رہنماﺅں کی 15 اکتوبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی
Oct 12, 2020 | 20:26