لاہور ( وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں میں شجرکاری مہم 2020 کے تحت ہزاروں درخت لگائے گئے. مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں 48 ہزار کے قریب نئے درخت لگائے گئے. شجر کاری مہم کے دوران ملتان میں سب سے زیادہ 6900 درخت لگائے گئے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی عدالتوں میں گنجائش کے مطابق 291 نئے درخت لگائے ہیں. مزید برآں اٹک کی ضلعی و تحصیل عدالتوں میں 605، بہاولنگر میں 645، بہاولپور مکں 1020، بھکر میں 1500، چکوال میں 1200، چنیوٹ میں 700، ڈی جی خان میں 2750، فیصل آباد میں 2400، گوجرانوالہ میں 2400 اور گجرات میں 202 درخت و پودے لگائے گئے ہیں. ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں 2602، جھنگ میں 180، جہلم میں 138، قصور میں 625، خوشاب میں 280، خانیوال میں 1600، لیہ میں 55 اور لودھراں میں 2500 درخت لگائے گئے ہیں. اسی طرح میانوالی میں 630، مظفرگڑھ میں 2100، منڈی بہاو¿ الدین میں 450، ننکانہ صاحب میں 580، نارووال میں 4200، اوکاڑہ میں 598، پاکپتن میں 280، رحیم یار خان میں 2980، راجن پور میں 448، راولپنڈی میں 1610، ساہیوال میں 340، سرگودھا میں 675، شیخوپورہ میں 800، سیالکوٹ میں 998، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 693 اور وہاڑی میں 2200 درخت و پودے لگائے ہیںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں کے احاطوں میں مون سون شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں، 14 ستمبر سے 16 ستمبر تک جاری رہنے والی شجرکاری مہم کے دوران 48 ہزار کے قریب پودے اور درخت لگائے گئے. فاضل چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق تمام اضلاع کے سینیئر سول ججز ایڈمن نے پودے لگانے کی مہم کی نگرانی کی اور وہ لگائے جانے والی پودوں کی دیکھ بھال اور نشوونما سے متعلق سہ ماہی رپورٹس بھیجیں گے پودے و درختوں کی فراہمی پر ڈسٹرکٹ فارسٹس انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی ہدایت پر صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں میں شجرکاری مہم 2020 کے تحت ہزاروں درخت لگائے گئے
Oct 12, 2020 | 21:14