گورنر عدن کے قافلے پربم حملہ   بال بال بچ گئے 5افراد ہلاک

صنعائ(این این آئی)یمن کے جنوبی شہر اور عارضی دارالحکومت عدن کے گورنر کے موٹرقافلے پراتوار کے روز کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق عدن کے علاقے تواحی میں ہونے والے اس بم حملے میں گورنر خودمحفوظ رہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر احمد لملس نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن بم دھماکے میں ان کے محافظ متاثر ہوئے ہیں۔برطانوی خبررساں ایجنسی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ اس نے جائے وقوعہ پر دو جلی ہوئی لاشیں دیکھی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ خودکش حملے میں گورنر کے پریس سیکرٹری، ایک کیمرا مین، ان کے سکیورٹی یونٹ کے سربراہ اور ایک محافظ کے علاوہ ایک سویلین راہگیر بھی ہلاک ہوگیا ۔رحملے میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوئے ۔وزیر زراعت سالم السقطری بھی اس کار بم دھماکے میں بچ گئے ۔یمنی وزیراعظم معین عبدالملک سعید نے اس قاتلانہ حملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن