ریمبو کے موبائل سے عائشہ کو بلیک میل کرنے کا ثبوت مل گیا

لاہور (نامہ نگار)گریٹر اقبال پارک کیس نیا رخ اختیار کر گیا۔ پولیس کو ریمبو کے فون سے لڑکی عائشہ بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی برآمد ہوگئی ہے۔ جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے۔ مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کر دوں گا۔ جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے۔ تم کون سے میرے شوہر ہو جو مجھے روک رہے ہو۔ جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو، ریمبو نے مزید کہا کہ داتا دربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو اور ویڈیو لیبارٹری بھجوائی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں ایک آڈیو سامنے آئی تھی۔ جس میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔ ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس نے کال کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ کال کو اس کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ریمبو کے ریمانڈ کے دوران کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...