وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دوبچوں کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست

Oct 12, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دوبچوں کو پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پردفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے،یاد رہے کہ وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھااورڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا تھا،درخواست میں کہاگیا تھا کہ دوبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا،وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا،میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں،جس پر عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔

مزیدخبریں